اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شوگر انڈسٹری کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مراعات حاصل کرتے رہے۔ایک انٹرویومیں شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے دور حکومت میں سلیمان شہباز کو شوگر انڈسٹری کے لیے مراعات دیتے رہے۔اس الزام کی تردید کرتے ہوئے
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے، ان کیسلیمان شہباز سے چند ملاقاتیں ہوئی تھیں لیکن اس وقت وہ وزیر بھی نہیں تھے۔شا ہد خاقان عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصلے وزیراعظم نہیں بلکہ ای سی سی اور کابینہ کرتی ہے۔اس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ ایک طرف شاہد خاقان عباسی وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں پر جواب طلبی چاہتے ہیں تو دوسری طرف اگر ان کے دور میں شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی بات کی جائے تو وہ فیصلوں کا ذمہ دار کابینہ اور ای سی سی کو ٹھہراتے ہیں۔