کراچی(این این آئی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کورونا وائرس کی صورتحال نے پوری دنیا کوبحران سے دوچار کردیا ہے،یہ انسانوں کے لیے اللہ کی طرف سے وارننگ کی گھنٹی اورآزمائش ہے۔ چینی و آٹاچور اورحفاظتی ماسک میں بھی کرپشن کے جوہردکھانے والی قیادت سے راشن کی منصفانہ تقسیم کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ایسی قیادت کورونا کی طرح ملک وقوم پرعذاب کی طرح ہے،
قدرتی آفت سے لڑنا نہیں بلکہ بچنا ہے اوراللہ سے رجوع کرکے توبہ استغفارکے ذریعے اس سے نجات حاصل کرنا ہے۔جماعت اسلامی والخدمت کے رضاکارامن جنگ یاقدرتی آفت ہوہروقت قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ابتک سندھ سمیت ملک بھر میں پچاس کروڑ کی مالیت کا راشن ودیگر سامان تقسیم کرچکے ہیں مگر حکومتی امداد کے لیے عوام ابھی تک منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کورانا وائرس کے خاتمے اوراپنی جان ہتھیلی پررکھ کر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی تنخواہ میں کٹوتی قابل مذمت جبکہ ان کو ماسک،کٹس وحفاظتی سامان کی بجائے پولیس کے ڈنڈے اورتوہین آمیزرویہ حکومت سندھ کے لیئے شرمناک بات ہے۔انہوں کہاکہ حکومت کی جانب سے وبائی مرض سے حفاظتی تدابیرکے حوالے سے اقدامات پرعمل درآمد کوضرورخاطرملحوظ رکھا جائے مگر جمعہ کی نماز پرپابندی اورمساجد کو تالے لگاکر بندکرنے کا عمل افسوس ناک ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ حفاظتی ماسک میں کرپشن کی تحقیقات اورچینی و آٹاچورقیادت کو قوم قانون کے کٹھرے میں دیکھناچاہتی ہے جوکہ جمہورت قانون اورانصاف کے دعویدارحکمرانوں کے لیے چیلنج ہے۔امدادی رشن کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے۔حکمران ابھی تک راشن نہیں بھاشن دے رہے ہیں۔دریں اثنا ء صوبائی امیر نے دھرم شالہ سنجھورو میں پاکستانی برادری کے مستحق افراد میں بھی راشن تقسیم کیا،
مکھی سیٹھ گرمک داس، ڈاکٹررام،انجنیئرمکیش کمار،رجومنوانی اوررمیش کمار نے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی اورالخدمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بلاتفریق انسانیت کی خدمت پرمبنی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔قبل ازیں صوبائی امیرنے ٹنڈوآدم،سنجھورو اورشہدادپورمیں الخدمت سینٹرکا دورہ،ذمہ داران والخدمت کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب اورمستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،ضلعی امیررفیق منصوری،بزرگ رہنما عبدالعزیز غوری،ڈاکٹرسہیل،آصف رضاودیگربھی ساتھ موجود تھے۔