اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی بھی کرونا وائرس کی زد میں آگئی ، 5کیسز کی تصدیق

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد،جی سی یونیورسٹی میں 5کورونا کیسز سامنے آ گئے، جھنگ روڈ پر جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس گرلز ہاسٹلز میں کورنٹائن کئے گئے‘21میں سے 16شہریوں کے کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گئے جنہیں ان کے گھروں میں14یوم کے لئے منتقل کر دیا گیا۔ صحت یاب ہونے والے 16مریض اپنے گھروں میں قرنطین کریں گے ان کے گھروں کے باہر قرنطین کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ افراد کے ساتھ میل جول نہ رکھیں جبکہ جن 5مریضوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ موجودہ وقت زرعی یونیوسٹی کے پارس کیمپس میں کورنٹائن کئے گئے 23زائرین کرونا کے کنفرم مریض ڈکلیئر کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں کرونا وائرس کے 9عام شہری بھی کنفرم مریض ہیں۔جن کا بھی علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مجاز افسران کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں لاک ڈائون کی پابندی کریں۔ علاوہ ازیں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2030ہے‘ 572تبلیغی جماعت سے منسلک افراد‘ زائرین سنٹرز میں 695افراد‘ 49قیدیوں اور 714عام شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق (زائرین کی تعداد میں سے ڈبل انٹری ختم کر دی گئی‘ دو دفعہ پازیٹو آنے والے کو مریض کو ایک ہی لکھا گیا ہے۔ ڈی جی خان میں 220زائرین‘ ملتان میں 457زائرین‘ فیصل آباد میں 23زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ مختلف اضلاع میں عام شہریوں میں کیسز کی تفصیلات لاہور328‘ننکانہ صاحب13‘ قصور9‘ شیخوپورہ1‘ راولپنڈی61‘ جہلم 30‘اٹک1‘ گوجرانوالہ39‘ سیالکوٹ 18‘ نارووال 6‘ گجرات93‘ ملتان4‘حافظ آباد6‘ منڈی بہائوالدین 15‘ وہاڑی13‘ فیصل آباد9‘ چنیوٹ6‘ٹوبہ ٹیک سنگھ2‘ رحیم یار خان 3‘ سرگودھا6‘ میانوالی3‘خوشاب1‘بہاولنگر9‘ بہاولپور3‘ لودھراں3‘ ڈیرہ غازی خان18‘ لیہ1اور اوکاڑہ1مریض ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…