جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان وزیراعظم کے گرد حصار قائم کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کر رہے ہیں،ملنے والوں کا شیڈول تک خود بنا رہے ہیں، وہ مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں،انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اسے اپنی ذات پر حملہ قرار دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف میری ذات پر حملہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ہیں،مجھے ٹارگٹ بنانے کے لئے نامکمل رپورٹ کو جاری کروایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان وزیراعظم کے گرد حصار قائم کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کر رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم سے ملنے والوں کا شیڈول تک خود بنا رہے ہیں، اعظم خان مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، میرا وزیراعظم سے مسلسل رابطہ ہے، ان کے ساتھ کھڑا ہوں تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں،رپورٹ آنے کے بعد بھی ان سے رابطے جاری ہیں اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مجھے شوگر مافیا نے دھمکیاں دیں، اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے غلط بیانی کر رہے ہیں، ان کو کبھی دھمکی نہیں دی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کمیٹی کو چینی مہنگی کرنے کی دھمکی دینے کی باتیں بھی جھوٹ ہیں، یوٹیلٹی سٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو پر فراہم کی، 67 روپے فی کلو چینی دے کر عوام کو 25 کروڑ کا فائدہ پہنچایا،67 روپے فی کلو چینی نہ دیتا تو 25 کروڑ وزیراعظم کے کورونا فنڈ میں جمع کراتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارا گروپ تحقیقاتی کمیٹی اور کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے، کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے،تحقیقاتی کمیٹی بنیادی سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہی۔ گنے کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ وزارت صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق 180 روپے سپورٹ پرائس سے ایکس مل ریٹ 65 روپے بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اس صورت غلط ہوتا، جب چینی کا سٹاک نہ ہوتا، نومبر 2019ء میں چار لاکھ 57 ہزار ٹن چینی سرپلس تھی۔ سبسڈی کی رقم کسی کی جیب میں نہیں جاتی۔ حکومت عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت پوری کرنے کے لیے ایکسپورٹ پر سبسڈی دیتی ہے۔ ایکسپورٹ بڑھنے سے ملکی برآمدات کو فائدہ ہوا۔ تین ارب سبسڈی کے عوض ملک میں 30 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…