سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کے تبلیغی مرکز فیکٹری ایریا کی پیپلز کالونی میں ایک ہی گھر میں باپ بیٹے اور میاں بیوی کے کورونا وائرس کے مریضوں ظاہر ہونے پر علاقہ کو ایک بار پھر کڑی نگرانی میں لے کر مزید افراد کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بجھوا دیئے گے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مدنی مرکز اور کورونا کے حساس علاقہ پیپلز کالونی کا دورہ کیا۔انہوں نے پیپلز کالونی میں کورونا کے مریض اور علاقائی قرنطینہ میں سہولیا ت کا جائزہ لیا۔یاد رہے کہ اس علاقہ کے کراچی سے آنے والے تبلیغی جماعت کے
65 سالہ رکن رشید احمد کا رزلٹ نیگیٹو آنے پر علاقہ کو نگرانی میں لے کر مریض کے زیر استعمال مسجد کو واش کر کے اہلخانہ اور میل ملاپ کرنے والوں کے ٹیسٹ بجھوائے گے معلوم ہوا کہ پیپلز کالونی کے پازیٹو مریض رشید احمد کے بیٹے شہباز احمد اور نگینہ بی بی میں بھی وائرس کا انکشاف اور تبلیغی مرکز میں مقیم افراد میں سے تین کے مشتبہ ہونے پر علاقہ کو ایکبار پھر کڑی نگرانی میں لے کر مزید نمونہ جات تجزیہ کے لئے بجھوا دیئے گے ہیں اور قرنطینہ پر نفری کو بڑھا دیا گیا ہے۔