بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ وہ مزدوروں کو آن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کر رہے ہیں، بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں، ن لیگ نے شدید تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کرکے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں، غریب، بیروزگار، دیہاڑی دار کے پاس روٹی نہیں اور عمران خان تعمیراتی ریلیف پیکج دے رہے ہیں، جب کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دینے کا وقت تھا تو عمران خان لنگر خانے کھول رہے تھے، اب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکج دے رہے ہیں، قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ وہ مزدوروں کو آن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کر رہے ہیں، ملک بھر میں آٹے کی قلت ہو چکی ہے، پنجاب میں آٹے کی قلت اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا نہیں، مزدور اور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا اور عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں؟ جو بل گھروں تک پہنچا رہے ہیں، انہی کے ذریعے امدادی سامان بھی عوام تک پہنچائیں۔ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کرکے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…