دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کرونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں دھماکہ خیز بات کر دی

3  اپریل‬‮  2020

کراچی (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے کوائرڈینٹر حارث، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں، دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں،ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں، وزیراعلیٰ اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاید بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلاؤ کو کم کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…