ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

حکمرانوں نے ایک بار پھر اپنے وعدوں اور تقریروں سے یوٹرن لیا، کرونا وائرس سے لڑنے کے بجائے تبلیغی جماعت سے لڑ رہے ہیں،تبلیغی مراکز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2020 |

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک بار پھر اپنے وعدوں اور تقریروں سے یوٹرن لیا کورنا وائرس سے لڑنے کے بجائے تبلیغی جماعت سے لرڑ رہے ہیں تبلیغی جماعت کے مراکز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے ریاست مدینہ کے دعویداروں حکمرانوں کے دور اقتدار میں تبلیغی جماعت کے پرامن لوگوں پر لاٹھی چارج مملکت خدا داد پاکستان کی اسلامی تشخص پر حملہ تصور ہو گا

تبلیغی جماعت ایک عالم گیر مذہبی اور داعی جماعت ہے اور پر امن طریقے سے انسانیت کو دین اسلام کے طرف راغب کرنے کی جہد و جہد کررہے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائے اسلام نے تبلیغی جماعت کے لوگوں پر مظالم کیخلاف ملک بھر میں موثر انداز میں آواز اٹھائی ہے تبلیغی جماعت کوئی لاوارث جماعت نہیں ہے جمعیت علماء اسلام اور تمام کلمہ گو مسلمان ان کے پشت پر کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تبلیغی جماعت کیساتھ امتیازی سلوک فی الفور بند کیا جائے تبلیغی جماعت کی کردار کشی ناقابل برداشت عمل ہے حکمران طبقہ اپنے نااہلی چھپانے کے لئے دعوت الی اللہ کے عظیم جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ریاست کی بقا اور سالمیت کی خاطر موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جمعیت علمائے اسلام اور انصار الاسلام کے رضاکاروں نے ملک بھر انتظامیہ کو اپنے خدمات پیش کر دیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام مذہبی جماعتوں کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ آج خطباء علماء کرام جمعہ کے خطبہ کے موقع کورنا وائرس سے حفاظت اور ملک کے سالمیت اور اسلام کے سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی اور قوم کو توبہ اور استغفار کی کثرت سے ورد کرنے کی ترغیب دے قوم اور ملک بقا رجوع الی اللہ ہی ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…