جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس پر پاکستان میں بھی قابو پایا جانے لگا، 107 مریض صحت یاب ہو گئے، زبردست خبر سنا دی گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے107مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رہے گا،اگر کسی کے پاس کوروانا وائرس کے حل کے بارے میں تحقیق و آئیڈیاز ہیں تو شیئر کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوروانا وائرس سے اب تک 47 ہزار افراد سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2291 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹے

میں 76 کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک ملک میں 107 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں کورونا سے 31 اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوروانا وائرس کے حل کے بارے میں تحقیق و آئیڈیاز ہیں تو شیئر کریں، کوروانا وائرس سے متعلق مستند معلومات وزارت صحت کو شیئر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی سپلائی میں بہتری او رصفائی ستھرائی کے بارے میں مشورے دیئے جا سکتے ہیں، عوام اپنے آئیڈیاز اور مشورے 12 اپریل تک شیئر کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…