جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

کورونا وائرس،ٹیلی اسکول، چینل کیلئےبڑا معاہدہ طے پا گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کی وجہ سے تدریسی نظام میں پیدا ہونے والے خلل کو پورا کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ معاہدہ کرلیا جس کے تحت ٹیلی اسکول ٹی وی چینل کا آغاز کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے وزارت تعلیم میں ایک اجلاس کیا اور بعد میں دونوں فریقین کے عہدیداروں کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت ہوئے۔

ایسے وقت میں جب تمام تدریسی ادارے وائرس کی وبا کی وجہ سے بند ہیں پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس نازک وقت میں وزارت تعلیم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی وی چینل کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کیلئے 8 گھنٹے پر مشتمل نشریات ہوں گی۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق مختص کردہ چینل آئندہ 3 ماہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام شروع کردیگا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ چینل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک نشریات جاری رکھے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ صبح کے اجلاس کے دوران جونیئرز کوکلاسز دینے کے بعد سینئرز کو کلاسز دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل طلبہ کے تعلیمی نقصانات کو کم کرنے کے لیے کورونا وائرس وبائی مرض کے بعد تعلیمی مواد کی فراہمی کا ایک متبادل طریقہ کار ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ چینل ممکنہ طور پر اگلے 10 دن میں اس مواد کی نشریات شروع کردے گا۔انہوں نے کہا کہ مواد کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے پی ٹی وی کے حوالے کردیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اگرچہ براہ راست تدریس اور کلاس روم کے ماحول کا کوئی مقابلہ نہیں تاہم ہمیں امید ہے کہ یہ متبادل طریقہ کار طلبہ کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ یکم جون کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے لیکن وزارت نے پی ٹی وی کے ساتھ 3 ماہ کے معاہدے پر دستخط کیے کیونکہ ایک مہینہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران بیک اپ ٹائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاروں کے ذریعے والدین اور طلبہ کو مذکورہ چینل کے شیڈول کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے مواد کی تیاری میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد نجی کمپنیوں نے بھی مواد فراہم کیا اور مفت میں مواد کو حتمی شکل دینے میں ان کی مدد کی۔ایف ڈی ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ مواد میٹرک تک مکمل ہوچکا ہے اور اگلے تین دن میں اسے پی ٹی وی کے حوالے کردیا جائے گا کچھ دنوں کے بعد ہم انہیں انٹرمیڈیٹ سے متعلق دیگر مواد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی ٹیم طلبہ کی توجہ مبذول کروانے کے لیے گرافکس شامل کرے گی اور کچھ تبدیلیاں کرے گی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…