کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد کی بندش نا منظور، حکومت کا یہ عمل اللہ تعالیٰ کی مزید ناراضگی کا سبب بنے گا ، اہم مطالبہ کر دیا گیا

1  اپریل‬‮  2020

کراچی (این این آئی) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی اور دیگر رہنما جن میں مولانا اخترمحمدی، مولانا بلال احمد سلفی، مولانا عبد الرحمن محمدی ، مولانا ثناء اللہ سلفی،اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی اور زاہد علی، جمعیت طلباء اہلحدیث کے ناظم محمد جمیل یزدانی، رضوان خان اور مشتاق احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سندھ کی طرف سے مساجد کی بندش اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت کا یہ عمل اللہ تعالیٰ کی مزید ناراضگی کا سبب بنے گا لہذا اسے فوری ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اللہ کے گھر پاک و صاف اور مقدس ہیں اور مسجدوں میں آنے والے لوگ باوضو ہونے کے بعد ان سے ہر قسم کے گناہ جھڑ جاتے ہیں لہذا انہیں پابند سلاسل نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک تبلیغی جماعت کے لوگوں کو نشانہ بنا کر ایک خاص مکتبہ فکر کے لوگوں کو نوازا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران سے آنے والے تمام زائرین کو قرنطینہ منتقل کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…