اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھلتے خطرات کی پیش نظر تبلیغی جماعت کے اجتماع پر کافی تنقید کی جارہی ہے ان پر ظلم و زیادتی کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نےناراضگی کا اظہار کیا اور کہا ہمیں تبلیغی جماعت والوں پر ایسے ظلم و زیادتی نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ان کی وجہ نہیں آیا بلکہ بیرون ملک سے سفر کر کے پاکستان آنے والوں میں یہ وائرس آیا ہے ۔
یہ لوگ تو اللہ پاک کے دن کی خاطر لوگ میں درس دیتے ہیں ، پنجاب حکومت کا ان کیساتھ رویہ نا مناسب ہے ، ہمیں ان پر زیادتی کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہیں دینی چاہیے ۔ تبلیغی جماعت کے لوگ پر امن ہیں ، ہمیشہ انہوں نے امن کا درس دیا ہے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا ہےکہ میری اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے بات ہوئی ہے جس میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ تبلیغی جماعت والوں کیساتھ نرمی والا معاملہ کریں ان کیساتھ مناسب رویہ اپنایا جائے۔