منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ملزم نے ریاست مخالف تقریر کیوں کی کیا یہ اسٹوڈنٹ لیڈر ہے، سپریم کورٹ نے طالب علم عالمگیر خان بارے اہم حکم دے دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے ریاست مخالف تقریر کرنے والے طالب علم عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل ملزم نے کہاکہ میرا موکل پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ملزم نے ریاست مخالف تقریر کیوں کی کیا یہ اسٹوڈنٹ لیڈر ہے۔ وکیل ملزم نے کہاکہ میرا موکل محرومی کا شکار ہے،

جذبات ہیں ریاست مخالف نہیں۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ہم آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتے ہیں، آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں ہے۔جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ طالب علم کو اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہیے، طلبا کو سیاست کا ایندھن نہیں بنتا چاہیے۔ وکیل نے کہاکہ میرے موکل نے حکومتی کارکردگی پر تقید کی، ریاست مخالف مقدمہ نہیں بنتا۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ریاست اور حکومت میں فرق ہوتا۔ وکیل نے کہاکہ ملک میں ہر کوئی حکومت پر تنقید کرتاوکیل نے کہاکہ ملک میں سیاست دان ایک دوسرے کو چور،ڈاکو, لٹیرا تک کہتے ہیں یہ تو طالب علم ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ طالب علم ہونا ملزم کا کیس میں دفاع نہیں ہے، طلبا قانون سے بالا تر نہیں ہوتے، ہمارے لیے یہ ملزم ایک عام شہری ہے۔وکیل نے کہاکہ مانتا ہوں اسٹوڈنٹ کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ریاست اتنی کمزور نہیں کہ ایک تقریر سے لڑ کھڑا جائے،آج ہم کھڑ ے ہیں تو مذاکرات اور اختلاف رائے کی وجہ سے ہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اظہار رائے کا احترام کرنا ہوگا، یہ جو کچھ ہو رہا ہے مناسب نہیں ہے،یونیورسٹی اور کالجز میں رائے بنتی ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ناپسندیدگی اور غیر مطمئن ہونے کا اظہار کرنا ہر شہری کا حق ہے، عوام کا حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے،لوگ غصہ میں کئی باتیں کر جاتے ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کیا طالبعلم جو چاہے وہ کر سکتا ہے،عدالت کو کوئی یقین دہانی چاہیے کہ آئندہ ملزم صرف تعلیم پر توجہ دے گا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم کا والد طالبان نے مار دیا، ملزم بہت محرومیوں کا شکار ہے، ملزم کی طرف سے یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسی تقریر سے باز رہے گا۔وکیل یقین دہانی پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ ملزم پر 29 نومبر 2019 کو لاہور میں ریاست مخالف تقریر کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…