اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبرپختوں خوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کی
شدت 5.3 بتائی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔