اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ملک کو مکمل لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں مکمل لاک ڈائون ہوا تو یہ تباہ کن ثابت ہوگا ، اگر لاک ڈائون ایسے چلا تو ملک میں غربت اور بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ ہو گا ، لوگ نفسیاتی مریض بن جائیں اور خودکشیاں کریں گے ۔ ذاتی مسائل بڑھنے سے وہ کسی کام کے قابل نہ رہیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کرونا وائرس سے متعلق ملک کو مکمل ڈائون نہ کرنے کے فیصلہ ٹھیک کیا ہے ہمیں ان کی تائید کرنی چاہیے ، جو جائز ہے اسے دل سے تسلیم بھی کرنا چاہیے ۔ ہارون الرشید نے سندھ حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ نے پہلے بہت اچھا کام کیا لیکن اب وہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس سے سیاسی فائدہ کیسے لیا جائے وہ اب یہ ثابت کرنے میں لگے ہیں کہ بلاول جنیئس جبکہ وفاقی حکومت ایک احمقوں کا ٹولہ ہے اب وہ انتہا کی جانب جارہے ہیں کہ سیاسی فائدہ کیسے لیا جائے ۔