بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

جیل کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ، سینی ٹائزر اور ایک لاکھ خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی، خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں، عوام کیلئے خصوصی پیغام

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تما م جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائرز ، صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نکل کر نہیں گھر میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے ،اگر عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے ،

خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں ، اپوزیشن بھی گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گور نرہائوس لاہور میں لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجاز ،اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب،بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم ،پیف کے قاضی عظمت،سرور فائونڈیشن کی وائس چیئرپرسن بیگم پروین سرور سمیت 12فلاحی تنظیموںکے نمائندوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطا ب کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میںشامل12فلاحی تنظیموںکے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکے لیے ہم نے تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور انکو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پہلے مر حلے لاہور کی جیلوں کے سٹاف اور قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سامان کی پہلی کھیپ آئی جی پنجاب کے حوالے کردی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کی جیلوں میں46ہزار قیدیوں سمیت جیلوں کے سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک ،سینی ٹائزر ،صابن ،دستانے اور جراثیم کش شیمپوفراہم کیے جائیں گے او ر جیلوں میں موجود تما م سٹاف کوہر صورت کوروناسے بچایا جائے گا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے تمام خاندانوں کو مفت راشن فر اہم کیا جائیگا

اور پہلے مر حلے میں1لاکھ خاندانوں کو مفت راشن فراہم کر نے کا آغاز کر رہے ہیں اور اس کیلئے ایک ایسی ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے جسکے بعد راشن لینے والے ہر فرد کا نام ایپ میں شامل ہو جائیگا تاکہ کوئی بھی شخص دو بارر اشن نہ لے سکے اور ہم کوشش کر یں گے کہ باقی فلاحی اداروں کو بھی اس ایپ میں شامل کر یں تاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی طر ح ایک ہی وقت میں دو اداروں سے راشن نہ لے ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر ے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کیلئے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا وزیر اعظم عمران خان عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات کو سنجیدہ نہیں لے رہی لیکن میں واضح کر دینا چاہتاہوں کہ اگرحالات یہی رہے تو ہم سخت ترین اقدامات کے ذریعے عوا م کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر یں گے ۔ لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجازنے کہا کہ ہم غر یب خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم اور جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گور نر پنجاب کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ پنجاب میں کورونا سے پیدا حالات سے بے روزگار ہونیوالا کوئی بھی شخص کھانے کے بغیر نہیں رہیگا ہم انکو گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کر یں گے۔اخوت فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور جس طر ح ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…