کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ پولیس نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے چائنہ طرز کا جدید حفاظتی لباس تیارکرلیا جسے قرنطینہ مراکز ‘ داخلی وخارجی راستوں اور متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکارسر سے پاؤں تک محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کریں گے۔یہ حفاظتی لباس حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
(ڈی پی او) کوہاٹ کیپٹن (ر) منصورامان کے مطابق پولیس اہلکاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل اپنایا جا رہا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ تمام پولیس جوانوں کی کورونا سے حفاظت کے لئے مخصوص حفاظتی لباس کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنادیا جائے گا۔ اس مخصوص لباس کے پشت پرکے پی کے پولیس کوہاٹ کا لوگو بھی بنادیا گیا ہے۔