ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کروناوائرس ، فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے ہزاروں تھیلے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سنٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی-پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے موثر اقدامات کی تعریف کی اور کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں-

مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور عوام سے ہر ممکن تعاون کریں گے -پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو 31ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دیا-اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے آٹے کے تھیلے مستحق وضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کئے جائیں گے-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں-حکومت کی سیاسی و انتظامی مشینری دن رات متحرک ہے-آٹے او راشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر ہیں -گندم کی نئی فصل بھی آنے والی ہے-فلور ملوں کے لئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا-آٹے کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے- انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔عوام کو آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔ پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دینے پرفلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا- چیئرمین پنجاب برانچ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالرئوف مختار، سابق چیئرمین پنجاب محمدریاض،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ڈائریکٹر فوڈ پنجاب بھی اس موقع پر موجودتھے-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…