ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/اسلام آباد(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی مشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور یورپ میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کے جائزہ عمل کے دوران پاکستان نے یہ مطالبہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سفارتی مشن نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو انسداد دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی میں اسلام دشمن تنظیموں اور ہندو توا جیسے انتہا پسند نظریات کا احاطہ بھی کرنا چاہیے۔سفارتی میشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کو موثر اور جامع بنانے کے لیے بہت سی تجاویز دی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی کی تجاویز زیرغورآئیں گی۔اقوام متحدہ نے2006 میں حکمت عملی بنائی تھی جس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تھا تاہم اس کا اطلاق صرف القاعدہ ، داعش اور ان سے وابستہ افراد اور تنظیموں پر کیا گیا۔مذکورہ پالیسی کا ہر دو سال بعد جائزہ لیا جاتا ہے۔ رواں برس جائزہ عمل کے دوران پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا اطلاق بلا تفریق تمام دہشتگرد تنظیموں پر کیا جائے۔پاکستان نے اقوام متحدہ میں تجاویز پیش کرنے سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او ا?ئی سی سے مشاورت کی ہے جس نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…