جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اس وقت کورونا وائرس موت بن کر ہمارے گھروں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، فوری طور پر یہ کام کیا جائے، شہباز شریف نے مطالبہ کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے لوکل گورنمنٹ باڈیز کو فی الفور بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت کورونا وائرس موت بن کر ہمارے گھروں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے اور ایسے حالات میں ہمیں اپنی قوم کی حفاظت کے لئے تاریخی کردار ادا کرنا ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ حکومت کی حماقتوں کی سزا پاکستان کی باغیرت اور باعزت قوم کو ملے،

اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم نے پہلے بھی ڈینگی، پولیو سمیت کئی قدرتی آفات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، انشااللہ ایک مرتبہ پھر رب کریم ہماری مدد فرمائے گا اور ہم اس مشکل سے بھی نجات پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق مئیرز اور ڈسرکٹ چیئرمینز سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے موقع پرجمع ہیں جب پوری انسانیت ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے،یہ ان کی زندگی اور بقاء کا مشکل ترین مرحلہ ہے جس میں پوری انسانیت کا اتحاد درکار ہے، ہم کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دلی تعزیت کرتے ہیں،ان کے گھر والوں سے اظہار افسو اور ہمدردی کرتے ہیں، آج اتحاد، احتیاط اور خدمت سے ہی بچا جاسکتا ہے،کوئی فرد تنہاکچھ نہیں کرسکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنی قومی، ملی، جمہوری و آئینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا،ہمارے سامنے اس وقت بڑا مقصد قومی بقاء اور سلامتی کا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ حکومت کی حماقتوں کی سزا پاکستان کی باغیرت اور باعزت قوم کو ملے، ہم نے عوام کی براہ راست مدد کرنے کی حکمت عملی بھی وضع کی ہے،میں نے پارٹی کے منتخب اور تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ عوامی حکمت عملی کے تحت ہم نے کورونا سے بچاؤکے لے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے، آگہی مہم کے ساتھ ساتھ خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی میں ہاتھ بھی بٹانا ہے،

ہم نے پارٹی اجلاس اور پھر اے پی سی میں بھی مطالبہ کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ باڈیز کو فی الفور بحال کیاجائے، اس چیلنج میں دراصل آپ سب ہی اصل فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کرسکتے ہیں، موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ آپ لوگ اپنا کردار بھرپور قومی جذبے اور عزم سے ادا کریں،آپ عوام اور ملک کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا شروع کریں، آج قوم کو آپ کی ضرورت ہے آپ کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ جب تک آپ ساتھ نہیں دیں گے، آپ فعال اور متحرک نہیں ہوں گے اس جنگ کو ہم جیت نہیں سکتے،

جس طرح ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ فرنٹ لائن سولجر ہیں آپ ان کے شانہ بشانہ اسی ہراول دستے کا ایک قابل فخر حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 10 ہزار حفاظتی لباس اور 10 ہزار ماسک دے رہے ہیں، پہلی کھیپ گزشتہ روز حوالے کردی ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ وہ بحفاظت ہوں گے تو انسانوں کی زندگیاں بچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اپنے ان بچوں اور بچیوں کی ہر ممکنہ مدد کرتے رہیں گے،آئیے ہم سب ایک بنیں،قوم کا بازو بنیں، میں آپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہوں گا، تمام کاوشوں کی نگرانی کا فرض ادا کرتا رہوں گا اور اپنی تجاویز اور سفارشات بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…