اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ترکی کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کرونا وائرس سے ترکی سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاکستان اٹلی کو پانچ لاکھ کلوروکوئن کی گولیاں فراہم کرے گا، اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل نے پاکستان میں اٹلی کے سفارتخانے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کیا۔ کلورو کوئین
دوا کرونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے، ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کلوروکوئین کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چوبیس مارچ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اٹلی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر ان گولیوں کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔