اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے لوگ اپنے گھروں میں چھپ کر بیٹھ گئے ، نشاندہی کے باوجود انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ۔ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہلم میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19ہو گئی ہے جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد60تک پہنچ گئی ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کے لئے
کاروائی شروع کر دی ہے۔دوسری طرف طرف جادہ میں برطانیہ ،مشین محلہ میں ابوظہبی اور دبئی جبکہ محلہ چشتیاں میں امریکہ اور دبئی سے آنے والے افراد کی چیکنگ کے بارے میں انتظامیہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی اور تاحال ان افراد سے کرو نا سکریننگ ٹیسٹ کے بارے میں کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے بیماری مزید پھیلنے کا خدشہ بہرحال موجود ہے۔