لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ لے رکھا اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ چین نے مغربی ممالک کو قابو پانے کیلئے اس وباء پھیلایا ہو ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وائرس کے پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں خارجی و داخلی راستوں کو بند کر دیا ، لوگوں کو دوسرے شہروں میں نہیں جانے دیا ۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے
چینی صدر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ایک دوسرے کو چھونے سے ایفکٹ ہو رہے ہیں جبکہ چینی صدر کسی بھی بیمار کو دیکھنے جاتے ہیں تو ان کے چہرے پر کپڑے کا ایک ماسک ہوتا ہے ۔ ان تمام صورتحال کو دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ دو عالمی طاقتوں ایک دوسرے پر قابو پانے کیلئے یہ وبائی مرض پھیلا یا جس کی وجہ سے دنیا کے دوسرے ممالک بھی شدید متاثر ہورہے ہیں ۔