ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پوری اُمت مسلمہ فوری طور پر رجوع الی اللہ کرے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگے، بادشاہی مسجد کے خطیب کا اہم پیغام

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اورمجلس علماء پاکستان کے مرکزی چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ”کرونا وائرس“ سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم کو اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنا چاہیئے کیونکہ توبہ و استغفار کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے‘ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے کھلتے ہیں‘اور ہر طرح کی آفات وبلیات سے نجات حاصل ہوتی ہے‘

اس وقت پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ فوری طور پر رجوع الی اللہ کرے۔جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے قیامت تک توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے‘اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے‘ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایک دوسرے پر ظلم و ستم کرنے سے توبہ کرے‘ناپ تول میں کمی امانتوں میں خیانت‘ کمزوروں غریبوں کے حقوق غصب کرنے ان کی جائیدادوں پر قبضے یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں‘اس سے باز آئیں اورحق داروں کے حقو ق کو ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضورسچی توبہ کریں‘ اس سے ہمارے گھروں میں بھی اور پورے ملک پاکستان میں برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہوگا‘ہر مسلمان کو چاہئے درودشریف آیت کریمہ اور استغفار کثرت کے ساتھ کریں اور اپنے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کریں‘آخر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے رقت آمیز دعا کرتے ہوئے کہا:یا اللہ ہم پوری قوم تیرے حضور اجتماعی طور پرتوبہ و استغفار کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں‘یا اللہ ہمارے اس وطن عزیز ملک پاکستان اور پورے عالم اسلام کو اس خطرناک کرونا وائرس اور ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ فرمایا اور پوری انسائیت کو ”کرونا وائرس“ سے نجات عطا ء فرمائے۔(آمین)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…