راولپنڈی(این این آئی)پی آئی اے نے انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار انٹر نیشنل خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، اس اقدام سے پاکستان میں پھنسے مسافر بیرون.ملک واپس اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے، پی آئی اے کے اس فیصلے کے بعد تین خصوصی پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائیں گی، پی آئی اے کی پہلی پرواز.پی کے 781 جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی،
دوسری پرواز پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی، تیسری پرواز پی کے 757 ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی، چوتھی پرواز پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے گی، ترجمان کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان.میں مسافر برادر بین الاقوامی پروازوں کی آمد پر 2 اپریل تک پابندی کا نوٹم.جاری کر کھا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق چاروں پروازوں کیلئے ایوی ایشن ڈویژن سے خصوصی اجازت بھی لی گئی ہے، ٹورنٹو اور برطانیہ جانیوالی چاروں پروازیں خالی واپس آئیں گی۔ ترجمان کے مطابق ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں۔