کرونا وائرس کیخلاف حکومتی احکامات نظرانداز کر دیے گئے، انتہائی افسوسناک صورتحال

  بدھ‬‮ 25 مارچ‬‮ 2020  |  22:34

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے اور شہریوں کے لئے تحفظ کے انتظامات کے سلسلے میں حکومت، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات نظرانداز،کاروباری و تجارتی مراکز میں دکانات، سٹورز کھلے رہے۔صفائی کے ناقص انتظامات،دکاندار اور سٹاف کے ماسک نہ پہننے کا انکشاف۔دکاندار اور سٹاف اپنی مرضی سے کام کرتے دیکھے گئے جبکہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ غائب رہی۔ مختلف سیکٹروں کے اندر مارکیٹوں میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں عروج پر۔ ناقص صفائی انتظامات اور ماسک کا استعمال نہ کرنے پر شہریوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی دکاندار بھی پریشانی

کا شکار ۔عامر مارکیٹ،روخ افزاء،گلشن مارکیٹ،الحبیب مارکیٹ،ستارہ مارکیٹ،گول مارکیٹ،۔جان مارکیٹ،کھڈامارکیٹ،سیدپور، آبپارہ نیو مارکیٹ۔ آبپارہ،میلوڈی، کیفے ارم سمیت دیگر کاروباری و تجارتی مراکز میں سرگرمیاں جاری ہیں، ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مقامی پولیس اہلکار وقفے وقفے سے مارکیٹوں کا وزٹ کرکے دکانیں بند کرنے کا کہہ کر چلے جاتے ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

روکا روکی کا کھیل

میں آج سے چھ سال پہلے بائی روڈ اسلام آباد سے ملتان گیا تھا‘ وہ سفر مشکل اور ناقابل برداشت تھا‘ رات لاہور رکنا پڑا‘ اگلی صبح نکلے تو ملتان پہنچنے میں سات گھنٹے لگ گئے‘ سڑک خراب تھی اور اس کی مرمت جاری تھی لہٰذا گرمی‘ پسینہ اور خواری بھگتنا پڑی‘ ہفتے کے دن چھ سال بعد ایک بار ....مزید پڑھئے‎