لاہور (آن لائن) کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز ویڈیو کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اس اقدام پر شہباز شریف نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ شہباز شریف کی جگہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شرکت کریں گے۔