جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یوفون نے گھر میں قیام کے دوران بلاتعطل رابطے کے لئے انتہائی شاندار ماہانہ ڈیٹا آفر متعارف کرادی

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اب سماجی فاصلے یقینی بنانے کے لئے گھروں میں مقیم ہے اور گھروں سے ہی دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں موثر اور بلاتعطل موبائل رابطوں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر یوفون نے اپنے صارفین کے لئے ایک منفرد اقدام کا اعلان کیا ہے

اور لوگوں کی مدد کے لئے سپر انٹرنیٹ پلس کے نام سے ماہانہ آفر متعارف کرادی ہے۔ اس اقدام کی بدولت لوگ ہفتہ وار چارج کرنے کی زحمت سے بچ سکیں گے، مہینہ بھر پوری دنیا سے کنیکٹڈ رہیں گے اور گھر سے ہی دفتری امور سرانجام دے سکیں گے۔ یہ ماہانہ پیکیج 499 روپے میں دستیاب ہے جس میں مجموعی طور پر 13GBڈیٹا حاصل ہوگا ۔ اس میں 8GBانٹرنیٹ کے ساتھ 5GBڈیٹا پاکستان بھر میں واٹس ایپ کیلئے بھی میسر ہوگا۔ واٹس ایپ آفر کے ذریعے گھر سے کام کرنے والے افراد کو دور دراز علاقوں میں رابطے اور معلومات کے تبادلے میں آسانی ہوگی۔ صارفین اس آفر کو گھر بیٹھے *290# ڈائل کرکے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس مشکل وقت میں صارفین یوپیسہ کو اپنے موبائل اور فنانشل ٹرانزیکشنز کے لئے بھی باآسانی استعمال کرسکتے ہیں اور وہ بلامعاوضہ بیلنس کا ری چارج، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ دوسرے بینک اکاؤنٹس (IBFT) میں فنڈز بھی ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ ری چارج میں سہولت اور آسانی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف آن لائن چینلز بشمول یو پیسہ، مائی یوفون ایپ اور کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈز بھی دستیاب ہیں۔ مائی یوفون ایپ یا www.ufone.com کے ذریعے کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ کسی بھی ری چارج پر 10 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مزید یہ کہ اکاؤنٹس کو ایکسٹرنل چینل پارٹنرز کے ذریعے بھی ری چارج کیا جاسکتا ہے

جس کی تفصیلات یوفون کے فیس بک پیجز پر دستیاب ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے یوفون نے ایک بار پھر سماجی طور پر ذمہ دار ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جو آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔ کمپنی نے ہمیشہ اپنے صارفین کو ترجیح دی ہے کیونکہ ہم انہیں یوفون کی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں ۔کمپنی اپنے معزز کسٹمرز کو سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ کم سے کم ریٹیلر کے پاس جائیں اور ان مشکل حالات میں ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات فر اہم کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ہمارے وعدے ـ”تم ہی تو ہو” کی عکاسی کرتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…