اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے خوراک کے بندوبست کے لیے مخیر حضرات سے ملاقات کی جس میں انتہائی غریب شہریوں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے خوراک کے بندوبست کے لیے مخیر حضرات سے ملاقات کی جس میں مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیرغذائی تحفظ خسرو بختیار، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اور وزارت خزانہ کے حکام بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتہائی غریب شہریوں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا، فلاحی اداروں کو راشن کی خریداری پر بھی ریلیف دیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی، بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کو مزید ریلیف دینے پر غور کیا گیا جب کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریلیف آپریشن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔