منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

چلو مرغا بنو سندھ میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنیوالوں منچلوں کو پولیس نے پکڑ کر بیچ سڑ ک مرغا بنا دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے منچلوں کو پکڑ کر مرغا بنا دیا۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔جیوز نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہعوام غیر ضروری طور پر اپنے گھروں نہ نکلیں، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رات 12 بجتے ہی صوبے بھر میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے گشت شروع کر دیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے

تمام غیر ضروری دکانیں بنداور عوام کو گھروں پر رہنے کے اعلانات بھی کیے گئے۔حکومتی احکامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلانات کے باوجود کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کورنگی روڈ پر کچھ منچلے باہر نکل آئے۔پولیس نے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے والے منچلوں کو دھر لیا اور انھیں سڑک پر مرغا بنا دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…