بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند، شہباز شریف نے واپسی کا بیان داغنے کا کہہ دیا، خصوصی اجازت دی جانی چاہیے اور انہیں کہاں رکھنا چاہیے، فواد چوہدری نے بھی دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہفتہ کی رات وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا۔مریم اور نگزیب کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا،

محمد نواز شریف کی سرجری اگلے ہفتے ہونا طے تھی۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ قوم میں ان کی موجودگی زیادہ ضروری ہے،شہباز شریف ملک میں کورونا وائرس سے قوم کو بچانے اور دیگر کوششوں میں کردار ادا کریں گے۔لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے بھاء کی علالت کے باوجود, پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، صدر سے جماعت کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جونہی شہباز شریف صاحب کو بتایاگیاکہ پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انہوں نے واپسی کا بیان داغنے کا کہہ دیا ہے، پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بے وقوف کیوں سمجھتے ہیں؟۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انھیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…