جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

مشکل گھڑی میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر قوم کو کرونا وائرس کی مشکل سے نکالیں ، مولانا فضل الرحمان بھی دل بڑا کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہو گئے

datetime 20  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں اور حکومت ملکر قوم کو کورونا وائرس کی مشکل سے نکالیں ، انہوں نے جمعیت علمائے اسلام اورتمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور عوام الناس میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم چلائیں۔

وہ جمعہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد سے گفتگو کررہے تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تمام مساجد کے خطبہ ، مدارس کے مہتمم اور علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مولانا فضل الرحمن نے انصاالاسلام کے رضاکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جو بھی فرائض طے ہو ان کو بھرپور انداز میں ادا کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت کا فرض تھا کہ اس حوالے سے قوم کو متحد رکھنے کے لیے عملی اور مخلصانہ اقدام کرتی لیکن اس کے باوجود جمعیت علمائے اسلام اس مرحلے پر آگے بڑھ رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو اس وباء سے محفوظ رکھا جائے اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات میں جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں تعاون کریں گی ، انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد پہنچ کر جلد اس بارے میں متفقہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…