کراچی(این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لاک ڈائون پر مجرمانہ خاموشی کرنیوالے آج خود لاگ ڈائون کا شکار ہوگئے ،کشمیریوں پر ظلم وستم مظالم اور خوف کے کالے بادل ا ب دنیا کو احساس ہورہا ہوگا خوف کیا ہوتا ہے،،کورونا وائرس قدرت کا لاگ ڈائون ہے انسانیت کے ساتھ ناانصافی اور کشمیریوں کے حق کو دبانے والے امتحان میں آگئے ،
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو احسا س ہوجانا چاہیے خوف لاگ ڈائون اور ظلم وجبر کیا ہوتا ہے ،نشان عبرت ہے کورونا وائرس کے خوف سے دنیا نے لاک ڈائون شروع کردیا ،یاد رکھا جائے جب نمرود کی فوج کا مچھروں نے نام نشان مٹادیااور نمرود کو ایک مچھر نے دنیا کے سامنے نشان عبرت بنایا ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری انصاف کا قتل کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں ،دنیا بھر میں بلاامتیاز رنگ ونسل ومذہب انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سپر پاور صرف اور صرف اللہ رب العالمین ہے ،عوام اللہ کی بارگاہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کی دعا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور کالونی میں ڈائینامک اسٹیٹ اینڈ سروسزکمپنی کے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب میں کیا ، اس موقع پر روحانی ویلفیئر کے شیخ مبشر عالم،سربراہ تاجر اتحاد جمال سیٹھی،SBCAکے ظفر احسن،سینئر صحافی سراج امجدی،پیر طریقت عبدالشاد نقشبندی اور ڈائینامک اسٹیٹ اینڈ سروسز کمپنی کے کارکن لئیق احمد خان ،محمد زاہد ،سید ضمام حسین سول سوسائٹی اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ رزق حلال کمانا عین عبادت ہے ،ہمیں غریبوں اور مستحقین کی خدمت کو شعار اور ان کے لئے ذرائع آمدنی کیلئے راہ ہموار کرنا ہوگی ،دکھی انسانیت کی خدمت بلا تفریق رنگ نسل کرنا ہوگی ۔