کورونا وائرس پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسار ے میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اہم اعلان کر دیا

16  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت آئی ایم ایف سے اہم رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ،کورونا وائرس پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسارے میں شامل نہیں ہونگے۔

پیر کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت آئی ایم ایف سے اہم رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ،کورونا وائرس پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسارے میں شامل نہیں ہونگے۔مشیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کورونا سے نمٹنے کیلئے اضافی اخراجات خسارے میں شامل نہ کرنے پر رضامند ہے، وزیراعظم نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کی زمہ داری سونپ دی۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ ایسی حکمت عملی وضع کریں گے کہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، کوشش ہوگی اشیائے خوردونوش کی قلت یا قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔مشیر خزانہ نے کہاکہ کوشش ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بے روزگاری کا خطرہ پیدا نہ ہو، کسانوں کو بھی ان کی مصنوعات کا پورا معاوضہ ملتا رہے۔ انہوںنے کہاکہ برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو معائدوں میں توسیع کی کوشش کریں گے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ صرف دس سے گیارہ فیصد گری ہے، دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں 1 ٹریلین ڈالر کی مندی آئی ہے۔مشیر خزانہ نے کہاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے مالی و تکنیکی مدد لیں گے، جو ملک اس صورت حال سے نکل رہے ہیں ان سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…