اسلام آباد( آن لائن) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہاکہ اگر کسی خاتون کو کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی خاتون کوکام کے اوقات کے بعد کوئی چائے یا کھانے پر بلا رہا ہے
یا کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے،خواتین ہراسانی کیخلاف محتسب برائے انسداد ہراسانی سے رابطہ کریں۔کشمالہ طارق نے کہاکہ دو مہینے کے اندر انسداد ہراسانی محتسب فیصلہ کرتا ہے،جب محتسب بنی مہینے کے پانچ کیسز آتے تھے اب 12 گنا کام بڑھ گیا ہے،جس ادارے میں ہراسانی محتسب کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہو گا انہیں ایک لاکھ تک جرمانہ کریں گے۔