اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ میڈیا اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر حامد میر نے ردعمل جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میرنے کہا ہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمن کو لاہور میں گرفتار کیا، یہ کوئی راز کی بات نہیںہے کہ نیب نے انہیں کیوں گرفتار کیا ۔حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائے نے الزام لگا یا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میر شکیل الرحمان کو 1986ء میں ’فیور‘ دی تھی لیکن نیب بھول گیا کہ 1998ء میں نواز شریف نے میر شکیل
الرحمان کیساتھ کیا کیا تھا ۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ’’”ات خدا دا ویر ہوندا اے ‘‘معروف صحافی وسینئر کالم نگار سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرواکر ساری حد یں پار کر لی ہیں ۔ عمران خان خدا کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 1998ء میںمیاں نوازشریف نے جنگ گروپ کے خلاف سخت کاروائی کی تھی اور کاغذ کی بندش کے باعث جنگ گروپ کا اخبار بند ہونے کے قریب آگیا تھا اور دو صفحات تک محدود ہو کر رہ گیا تھا۔
NAB Lahore arrested Chief Editor of Jang Group Mir Shakeel ur Rehman in Lahore it’s not a secret that why NAB arrested him ARY accusing that Nawaz Sharif gave favour to him in 1986 but forgot what Nawaz Sharif did against him in 1998 @pressfreedom @RSF_inter @pressfreedompk
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 12, 2020
ات خدا دا ویر ہوندا اے
Imran khan crossed all the limits by arresting MSR thus inviting wrath of God Almighty— Suhail Warraich (@suhailswarraich) March 12, 2020