اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ساختہ ایف-16 فیلکن لڑاکا طیاروں کو ملٹی رول کومبیٹ (ہمہ جہت جنگی) طیارے کا درجہ حاصل ہے۔ایف-16 فیلکن ایک انجن والا، آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا طیارہ ہے۔ جو (Mach 2) رفتار پر 9-جی
کی گریویٹی فورس (جی-فورس) پر مینوور کرسکتا ہے۔امریکی کمپنی کے تیار کردہ ایف-16 فیلکن کی پہلی پرواز 20 جنوری 1974ء کو ہوئی جس کے بعد اس طیارے کو امریکی ایئر فورس میں 17 اگست 1978ء میں شامل کرلیا گیا تھا۔