لاہور( این این آئی )پیٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہو گا اور اس کے ساتھ ملک میں عام آدمی کو درپیش مہنگائی کے مسائل کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو پیٹرولیم مصنوعات کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ندیم بابر نے کہا کہ پاکستان کے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے شعبے کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔