کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کےبہنوئی آصف حیدر شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کے بہنوئی دو روز قبل ایران سے کراچی پہنچے تھے جنہیں ہلکے بخار کی شکایت تھی جس کے بعد شک کی بنا پر ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہوزیراعلیٰ سندھ کےبہنوئی آصف حیدر شاہ کو
کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جب کہ اہل خانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ی جس پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی اس کے مسافروں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے جن میں کراچی سے 9 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔