لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن معاہدے سے سینٹرل ایشیاء سے گیس حاصل کی جا سکے گی ۔ امن معاہدے سے روسی سی پیک کا حصہ بن جائے گااور تجارت سنٹرل ایشیاء تک ہو گی ، مودی سرکار کی پاکستان کیخلاف سازشیں دم توڑ جائیں گی ۔ افغان امن معاہدے کا پاکستان کو ہی نہیں
پورے سنٹرل ایشیاء کو فائدہ پہنچے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار امجد شعیب کاکہنا تھا کہ امریکا افغان طالبان معاہدے سے خطے میں معاشی ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گا ۔ افغانستان میں امن کے قیام کی وجہ سے پاکستان میں موجود 23لاکھ مہاجرین کو واپس ان کے گھروں واپس بھیجا جائے گا۔ بھارت کی پاکستان کیخلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی جو وہ افغانستان میں بیٹھ کر کرتا رہا ہے ۔ دفاعی تجزیہ کا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن آئے گا تو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے آسانی کے ساتھ سنٹرل ایشیاء سے گیس پائپ لائن بچھائی جاسکے گی۔ افغانستان کو گیس پائپ لائن کی تنصیب سے آمدن حاصل ہوگی۔سنٹرل ایشیاء کے راستے کھلنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔