کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ اپریل 2021 میں پورے ملک میں پرائمری تعلیم تک یکساں نظام تعلیم رائج ہو گا،وزیراعظم عمران خان صوبوں کے ساتھ ملکریکساں نصاب لانا چاہتے ہیں،وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقات کی ہے
اپریل دوہزاراکیس سے تمام صوبوں میں یکساں نصاب رائج کیا جائیگا۔وہ کراچی لٹریچرفیسٹیول میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہاکہ کراچی لٹریچر فیسٹول میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے،کورونا وائرکی افواہ کے باوجود بھی لوگ آئے ہیں۔انہوں نے اس امرپرافسوس کا اظہارکیا کہ تعلیم پر وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیئے تھی،اسلام آباد میں ہم گیارہ ہزار بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں،یونیورسٹی کے قیام کے لئے پی سی ون بن گئی ہے،یونیورسٹی کو بنانے کے لئے صرف انفراسٹرکچر نہیں فیکلیٹی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صوبوں کے ساتھ ملکریکساں نصاب تعلیم لانا چاہتے ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،جن بچوں کی پڑھنے کی عمر ہے ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے،وزیراعظم اورگورنرہاؤس سمیت اہم عمارتوں کو یونیورسٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پرائمری کے لئے یکساں نظام تیارہیوزیراعلی سندھ سے بھی ملاقات کی ہے اپریل دوہزاراکیس سے تمام صوبوں میں یکساں نصاب رائج کیا جائیگا۔