دالبندین(این این آئی)ایران سے پاکستانی زائرین کی تفتان بارڈر آمد شروع ہو گئی۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب قمبرانی کے مطابق ایران سے دو سو سے زائد پاکستانی زائرین و تاجر تفتان بارڈر انٹر ہوگئے جنکی مکمل اسکرینگ کے بعد پاکستانی زائرین کو پاکستان ہاؤس کورنٹائن میں رکھا جائے گا جبکہ دیگر تاجر برادری کے لیے الگ انتظامات کر لیا ہے تمام زائرین کی اسکرینگ کیا جائے گا محکمہ صحت اور ڈاکٹروں کے ٹیم جگہ پر موجود ہے یاد رہے ایران
میں کرونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ چھ دنوں سے تفتان بارڈر پر ایمگریشن مکمل بند تھا تمام انتظامات مکمل ہونے کے بعد بروز جمعہ شام چھ بجے کے بعد ایمگریشن کو چند گھنٹوں کے لیے کھول دیاگیا اسکے بعد دوبارہ ایمگریشن بند ہوگا دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا بروز جمعہ دو سو سے زائد پاکستانی انٹر ہوگئے جس میں ایک سو سے زائد زائرین جبکہ باقی پاکستانیوں کا تعلق چاغی اور قریبی علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔