اسلام آباد ( آن لائن) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کر دی، ملازمین کو بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری سے روک دیا۔ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری میں شہریوں کو پر ہجوم جگہوں
اور محافل میں ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کھانسی، زکام والے شخص سے شہری 2 میٹر کے فاصلے پر رہیں، دفاتر میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد دستانے استعمال کریں، کرونا وائرس سانس اور کھانسی کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔