اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی جاوید چودھری نے ا یک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہاکہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے، کل شام سے پاکستان بھی اس عالمی خوف کا حصہ بن گیا، یہ خوف اپنی جگہ لیکن حقائق بالکل مختلف ہیں،
مثلاً کرونا اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں ہے، اب تک کے ڈیٹا کے مطابق کرونا کے شکار 48 ملک ٹھنڈے ہیں، اب تک صرف چار گرم ملک اس کا شکار ہوئے ہیں اور ان میں بھی مریض بہت ہی کم ہیں اور اب تک کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی جس کا مطلب یہ ہے یہ ٹھنڈے ملکوں کا وائرس ہے، یہ گرم علاقوں کو متاثر نہیں کر پا رہا، پاکستان کا 88 فیصد رقبہ کیوں کہ گرم علاقوں پر مشتمل ہے چناں چہ ہم الحمد للہ الحمد للہ محفوظ ہیں، 15 مارچ کے بعد موسم مزید گرم ہو جائے گا جس کے بعد ہم ان شاء اللہ خطرے سے مکمل باہر ہو جائیں گے چناں چہ میری آپ سے درخواست ہے آپ احتیاط ضرور کریں، ہاتھ صاف رکھیں، لوگوں سے کم سے کم ہاتھ ملائیں، مسلسل پانی پیتے رہیں، نماز بھی گھر پر ادا کریں اور سکول جانے والے بچوں کو سینی ٹائزر کی عادت بھی ڈالیں مگر پینک نہ کریں، ہرگز ہرگز پریشان نہ ہوں کرونا گرم ملکوں کو متاثر نہیں کر رہا، ہم الحمد للہ محفوظ ہیں اور 15 دن بعد مکمل طور پر محفوظ ہو جائیں گے۔