اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے، آزاد کشمیر،
خیبرپختون خواہ، لاہور، شکرگڑھ اور پنجاب کے دیگر کچھ شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی کم تھی اسی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہوئی، اب تک زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔