اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو رہاکر دیا گیا

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں ایک، ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھیں۔

احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد دونوں رہنماؤں کی روبکار جاری کی گئی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہنماؤں کا استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس جب کہ احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت منظور کی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے راجہ وقار ممتاز نے احتساب عدالت میں جمع کرائے، جس کے بعد جج اعظم خان نے رہائی کی روبکار جاری کر دی۔دوسری جانب نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے انجم عقیل خان نے جمع کرائے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد احسن اقبال کی رہائی کی روبکار جاری کی۔روبکاریں جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ کے دونوں رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…