جب ملک دولخت ہوا تھا تب بھی اتنا کمزور نہیں ہوا تھا جتنا موجودہ حکومت میں کمزور ہوا، مولانا فضل الرحمان نے ملکی وسائل کے غلط استعمال کا دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

26  فروری‬‮  2020

جیکب آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو کمزور کردیا، ملک معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے، ملکی وسائل غلط استعمال کئے جارہے ہیں۔ وہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں گلشن شہید میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے،

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب ملک دولخت ہوا تھا تب بھی اتنا کمزور نہیں ہوا تھا جتنا موجودہ حکومت میں کمزور ہوا ہے، نااہل حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے، ناجائز اور نااہل حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے، موجودہ حکومت کے 18ماہ میں 25لاکھ روزگار سے وابستہ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ پاور اور پالیٹکس وسیع سبجیکٹ ہے جو موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں، سرمایہ کاری ختم ہورہی ہے کارخانے اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں ملک کو معاشی طور پر کمزور کردیا گیا ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو آئین اور قانون کے تحت چلانا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ہماری فتح ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…