پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اینکر منصور علی خان کی عمران خان کو مفاہمت کی پیشکش، دوستی کیلئے شرط بھی رکھ دی

datetime 26  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پر بے جا تنقید کرنے والے اینکر منصور علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس دن عمران خان اپوزیشن میں آ گئے، اس دن ان کی اور میری بہت اچھی دوستی ہو جائے گی۔

منصور علی خان وزیراعظم عمران خان کو اپنے پروگرام میں “میرے کپتان” کہہ کر بلاتے ہیں جس کے بعد ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور ان کی تعریف بھی۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے تب دوستی ہو جائے گی جس دن وہ اپوزیشن میں آجائیں گے اور تب ان کی اور میری دوستی بہت اچھی ہو گی۔اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتاہے کہ میں لفافے لیتا ہوں، ہمارے ہاں بڑے بڑے سیاست دانوں کے فرنٹ مین پکڑے جاتے ہیں، میں ایک عام آدمی ہوں، میرے لفافے ہی ڈھونڈ دیں۔ایک اور سوال کے جواب میں معروف اینکر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ میں مریم نواز کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں۔اس بات پر اینکر کی جانب سے چیلنج کر کے کہا گیا ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے کوئی یہ بات ثابت نہیں کر سکتا کہ میں اس طرح کے کسی واٹس یپ گروپ میں شامل ہوں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…