ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج اخراجات میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے تک کمی کا امکان

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی/آن لائن  ) سینیٹ مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نے حج اخراجات میں مزید کمی کیلئے ائیر ٹکٹ سمیت سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور رہائش کے اخراجات میں کمی کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے اسلام آباد ،کراچی اور لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے حج کرایوں میں کمی کیلئے اگلے اجلاس میں پی آئی اے حکام کو طلب کر لیا ہے ۔

ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوااجلاس میں حج 2019 اور حج 2020 کے اخراجات کا موازنہ کیا گیااس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حج پیکج میں رہائش، حج اخراجات، کھانا،ٹرانسپورٹ اور ایئر ٹکٹ شامل ہیںانہوں نے کہاکہ حاجی سے لیے 75فیصد رقم سعودی عرب کو دیے جاتے ہیںانہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں ریال کا ریٹ 41روپے 50 پیسے پر فکس کر دیا گیا تھااگر ریال کی قیمت میں مذید اضافہ ہوا تو اضافی رقم حکومت ادا کرے گی سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ 2019 کے مقابلے میں حج 2020 کیلئے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 56 ریال کمی آئی ہے اور گزشتہ سال حجاج کو 914 ریال واپس کیے گئے تھے انہوں نے کہاکہ اس سال ریال کی قیمت بڑھنے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح سعودی حکومت کی جانب سے امسال حج کیلئے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیںسیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ وزارت مذہبی امور سروس چارجز کی مد میں 3500 روپے لیتی ہے اس وقت مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح 12فیصد ہے اوراس تناظر میں حج 2020 مہنگا نہیں ہے سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں حج اخراجات 5 لاکھ 9 ہزار روپے کی سفارش کی تھیںاور وزارت کی چار میں سے تین تجاویز کی کابینہ نے منظوری دی ہے حج مزید سستا کرنے کیلئے کابینہ کو

چار سفارشات پیش کی گئیںجس میں حج کی ٹکٹ 50ڈالر کم کرنے کی سفارش کی جو کابینہ نے منظور کی انہوں نے کہاکہ حج ریفنڈ کی مد میں 8.7ارب روپے وزارت کے فنڈ میں پڑے تھے،اس میں سے پانچ ارب سبسڈی دینے کی سفارش کی سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ حج پالیسی میں ریال کا ریٹ 44 روپے رکھا گیا تھا، حکومت نے ریال کی قیمت 41.50 کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں کنونیر کمیٹی نے

وزارت مذہبی امور کے حکام کو ہدایت کی کہ حج اخراجات میں مذید کمی کرنے کی کوشش کی جائے انہوںنے کہاکہ ہوائی جہاز کے ٹکٹوں میں مذید کمی کی گنجائش ہے اگر عمرہ کا ٹکٹ 60ہزار روپے ہوسکتا ہے تو حج ٹکٹ میں کمی کیوں نہیں کی جاسکتی ہے جس پر مذہبی امور کے حکام نے کہاکہ ٹکٹ کی قیمت کم ہونے سے پی آئی اے پہلے ہی واویلا مچا رہا ہے جس پر ذیلی کمیٹی کی حج ٹکٹ کم کر کے

ایک لاکھ دس ہزار روپے کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں پی آئی اے حکام کو طلب کر لیا ہے کنونیر کمیٹی نے کہاکہ مکہ،مدینہ میں رہائش کے اخراجات میں بھی کمی کی جائے اگرمکہ،مدینہ میں رہائشی عمارت دو ہزار پر میسر ہے تو 2600ریال کیوں لیے جا رہے ہیں ذیلی کمیٹی کی مکہ مدینہ میں رہائش۔ کے اخراجات کو مزید کم کرنے کی سفارش کی اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ

ہماری کوششوں سے حج اخراجات میں 90ہزار تک بچت ہوئی،چاہتے ہیں مزید 40ہزار روپے کم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کو پاکستان کے دیگر شہروں میں شروع کرایا جائے جس پر سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ اس حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جبکہ دوسری جانب  سال 2020 کیلئے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک

جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق حج 2020 میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار یعنی 29 فروری

اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020 کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020 میں شرکت کے

خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتے کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کی جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…