عمران مافیا تماشے بند کرے ، ن لیگ نے حکومت پر برس پڑی

25  فروری‬‮  2020

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا علاج ان کے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہو رہا ہے اور جو اور جیسے ان کے ڈاکٹرز بہتر سمجھیں گے علاج ویسے ہو گا ۔عدلیہ کے فیصلے اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام رپورٹس جمع کروا دی گئیں ہیں ، عمران مافیا تماشے بند کرے ۔

عمران مافیا نے پنجاب حکومت پہ دبا ڈال کر زبردستی آج کا فیصلہ کروایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو عدلیہ نے علاج کرانے کی اجازت دی، حکومت کے قاتلانہ ارادوں کے بارے میں کوئی شک نہیں ،ملک وقوم کی خدمت ومحبت میں کوئی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ابن الوقت کرپٹ ٹولہ نامراد تھا، ہے اور رہے گا، عمران مافیا کی ذہنی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ، چور، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی سیاست نواز شریف اے شروع اور نواز شریف پہ ختم ہوتی ہے۔ملک کی ترقی ، معیشت کاروبار، روزگار ، آٹا اور چینی چوری کرنے والے ملک کے تین دفعہ منتخب وزیراعظم کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی ، سی پیک ، کاروبار ، روزگار ، موٹر وے ، روشنیاں ، امن دیا ۔ملک کا کاروبار، روزگار، معیشت تباہ کرنے والا عمران مافیا صرف نواز شریف کی صحت پہ سیاست کر سکتا ہے ۔نوازشریف نے مہنگائی کم کی، قوم کا قرض اتارا، بجلی، گیس دی، موٹرویز دیں ۔عمران مافیا اس وزیراعظم کی صحت پہ سیاست کر رہا ہے جس نے اِس ملک کے اندھیرے مٹائے ۔عمران مافیا اس وزیراعظم کی صحت پہ سیاست کر رہا ہے جس نے اِس ملک کو ایٹمی قوت بنایا ۔نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے والوں کے سینے حسد، بغض اور انتقام سے جلتے ہی رہیں گے ۔نوازشریف کو اللہ تعالی کا سہارا اور قوم کی محبتیں اور دعائیں ہیں ۔نوازشریف کے حاسدین کے لئے عوام کی بدعائیں، نفرت اور انتقام میں جلتے رہنا لکھا ہے۔وزیراعظم نوازشریف صحت یاب ہوکر انشااللہ جلد لوٹیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…